ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی-فوٹو: فائل

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں