گوگل نے پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کردیا

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سےوزیراعظم کو کروم بک کا تحفہ پیش کیا جارہا ہے – فوٹو: پی آئی ڈی

گوگل کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے،ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے
ہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور نوجوانوں بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں، حکومت نے اگلے پانچ سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کر کے پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔اسلام آباد میں جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور نوجوانوں بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں، حکومت نے اگلے پانچ سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں