عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-فوٹو :فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
Load/Hide Comments




