لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے-

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں-
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں .لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں .اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں .لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں