انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلئے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ

تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے انہیں سہولیات دیں،کسی ذہنی آزمائش میں نہ ڈالیں-فوٹو: فائل

ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس سے عوام الناس کو سمجھنے اور اپنانے میں آسانی ہو

کراچی: متحدہ بزنس فورم کے اراکین نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
اراکینِ متحدہ بزنس فورم نے کہا کہ ملک کی معاشی ناگفتہ بہ صورتِ حال پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ وزارت تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے انہیں سہولیات فراہم کرے نہ کہ انہیں کسی ذہنی آزمائش میں ڈالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس سے عوام الناس کو سمجھنے اور اپنانے میں آسانی ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں