بجلی کے شعبےکی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں: اویس لغاری

مہنگی بجلی سےچھٹکارے کیلئے متبادل توانائی ذرائع پر توجہ مرکوز ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے-

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کے شعبےکی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، گرین انرجی کے منصوبوں پرکام کیا جاری ہے۔نہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت ہے، مہنگی بجلی سےچھٹکارے کیلئے متبادل توانائی ذرائع پر توجہ مرکوز ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کےعمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیرتوانائی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کویکساں بنانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں