صحافیوں پر لاٹھی چارج اور تشدد آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم کی پرزور مذمت کرتی
پنجاب پولیس کے جوانوں کا نہتے صحافیوں پر بلاجواز تشدد پر آئی جی پنجاب سے جواب طلبی کی جائے-
اسلام آباد: راولپنڈی میں صحافیوں پرلاٹھی چارج اورموبائل چھینے گۓ ، ویڈیوز بنانے پر سخت پابندی۔
لیاقت باغ روڈ پر متعدد میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں اور پنجاب پولیس کی جانب سے صحافی برادری کے ساتھ لاٹھی چارج تشدد اور ہاتھا پائی کے متعد واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ ان تمام واقعات کی آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم پرزور مذمت کرتی ہے۔ چیف جسٹس پنجاب، وزیراعلی پنجاب اور گورنرپنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کا نہتے صحافیوں پر بلاجواز تشدد پر آئی جی پنجاب سے جواب طلبی کی جائے۔ بصورت دیگر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم سخت مؤقف اختیار کرنے پر حق بجانب ہوگی۔
Load/Hide Comments




