بہارہ کہو ہسپتال پر چار پانچ سال سے کام نہیں ہو رہا،جاویدانتظار

بہارہ کہو کی عوام باہر نکل آئی تو حکومت کو ہسپتال بنانے پر مجبور کر دے گی،جاویدانتظار

اسلام آباد:بہارہ کہو کا اکثریتی غریب و متوسط طبقہ وزیر آعظم سے ہسپتال کے قیام کی دستخطی مہم میں دلچسپی لے رہا ہے.
سماجی وسیاسی راہنما جاوید انتظارنےکہاہےکہ اہلیان علاقہ وزیر اعظم سے بہارہ کہو میں ہسپتال کے قیام کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں۔ اہلیان بہارہ کہو اجتماعی عوامی مسائل کا حل مشترکہ جدوجہد میں ڈھونڈ لیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہسپتال پر چار پانچ سال سے کام نہیں ہو رہا۔ بہارہ کہو کا اکثریتی غریب و متوسط طبقہ وزیر اعظم سے ہسپتال کے قیام کی دستخطی مہم میں دلچسپی لے رہا ہے۔ جاوید انتظارنےکہاہےکہ تحریک کے عہدیدار ، ذمہ دار اور کارکن اپنی اپنی یونین کونسل اور علاقے میں رابطے بحال کریں۔ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں۔ ہسپتال کے قیام کے مطالبے کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔بہارہ کہو کی عوام باہر نکل آئی تو حکومت کو ہسپتال بنانے پر مجبور کر دے گی۔انہوں نےکہاکہ سیاسی مصلتوں سے بالا تر ہو کر اجتماعی مسلے کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد میں ہر دم تازہ دم رہنا پڑتا ہے۔ اجتماعات میں مطالبے کے حق میں تحریک کو تیز کر دوں گااور اجتماعی مشاورتی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں