بلوچستان کے FA/FSc پاس شدہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

10 فیصد کوٹہ پولیس شہداء، فوت شدہ اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے-

کوئٹہ (عبدالغفارلانگو)بلوچستان پولیس میں 555 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) کی آسامیوں کا اعلان، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ایک اہم پیش رفت .
آئی جی پولیس بلوچستان، معظم جاہ انصاری کی خصوصی کاوشوں کی بدولت بلوچستان میں پولیس فورس میں 555 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) کی نئی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آسامیوں بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کو بھیجی گئی ہیں تاکہ میرٹ کی بنیاد پر شفاف بھرتیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے کی پولیس فورس میں نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو شامل کر کے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔خاص طور پر مکران ڈویژن کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، کیونکہ 555 آسامیوں میں سے 60 مکران ڈویژن کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ یہ آسامیاں ان نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہیں جو پولیس فورس میں شامل ہو کر ملک و صوبے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ، بھرتی کے عمل میں 10 فیصد کوٹہ پولیس شہداء، فوت شدہ اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جو کہ ان خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔یہ بھرتیاں بلوچستان کے FA/FSc پاس شدہ نوجوانوں کے لیے ایک نایاب موقع ہیں کہ وہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحان دے کر پولیس فورس کا حصہ بن سکیں۔ اس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہوگا بلکہ وہ صوبے کی سیکیورٹی اور امن کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت FA/FSc اور عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں