سٹاک مارکیٹ پر مندی کارحجان، 86 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 50کروڑ 33 لاکھ حصص کے سودے 27 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے-فوٹو: فائل

کراچی: (جاگیر نیوز) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 86ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہونے کے بعد مستحکم نہ رہ سکی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 50کروڑ 33 لاکھ حصص کے سودے 27 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا تھا، گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 451 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کیساتھ 85 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں