آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا

آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا-فوٹو: ویب ڈیسک

دبئی: آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا۔مردوں میں سری لنکا کے کامندو مینڈس اور خواتین میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔کامندو مینڈس نے ستمبر 2024ء میں تین ٹیسٹ میچز میں 373 رنز بنائے اور 2 کیچ بھی پکڑے۔ انہوں نے ہم وطن پرباتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکو شکست دے کر ایوارڈ حاصل کیا۔آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا، انکے ساتھ آئرلینڈ کی ایمی میگوائر اور یو اے ای کی عائشہ اوزا ایوارڈ کیلئے نامزد تھیں۔بومونٹ نے ستمبر میں پانچ میچز میں 279 رنز بنائے، وہ فروری 2021ء کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں