لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں-فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کیلئے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔
Load/Hide Comments




