اسلام آباد پولیس کے 5 انسپکٹرز کو اضافی چارج مل گیا

تمام افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) اسلام آباد پولیس کے 5 انسپکٹرز کو اگلے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تمام افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد سرفراز کو ایس ڈی پی او کوہسار اور وویمین کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ انسپکٹر عبدالستار کو ایس ڈی پی او گولڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔انسپکٹر عاشق علی منور کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر نور اسلام کو ایس ڈی پی او رمنا کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ انسپکٹر اشرف کو ایس ڈی پی ترنول کا اضافی سونپا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں