عالمی و ملکی سطح پرکئی روز اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300روپے کی کمی

کراچی: (جاگیرنیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں کئی روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 ہزار 734 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی سطح پر کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300روپے کی کمی آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100روپے پر آگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونا ایک ہزار 971 روپے سستا ہوا، نئی قیمتوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 713روپے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں