نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ میں بھی جیت لیا، بھارت کو 113 رنز سے شکست

بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

پونے: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔پونے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113 رنز سے شکست دی، تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے 259 اور 255 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اور دوسری اننگز میں 156 اور 245 رنز بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں