پاک انگلش ٹیسٹ سیریز، ذہنی طور پر اسپن پچز کیلئے تیار نہیں تھے، بین اسٹوکس

شکست کیوں ہوئی؟ انگلش کپتان نے بتادیا، غلطیوں پر قابو پاکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر فوکس کریں گے

راولپنڈی: (جاگیرنیوز)پاکستان کیخلاف سیریز ہارنے والی انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر اسپن پچز کیلئے تیار نہیں تھے جو ہمارے سیریز میں شکست کا سبب بنا۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ بطور باؤلر اور بیٹر ہم نے اچھا پرفارم نہیں کیا، لمبے عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مسلسل 2 میچز ہارنا تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پاکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر فوکس کریں گے، کرکٹ میں اچھے برے دن ہوتے ہیں۔ میری میچ فٹنس بلکل ٹھیک ہے، اسپنرز کی آپشن موجود تھے تو باؤلنگ کروانے سے گریز کیا۔بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ ساجدخان، نعمان علی نے شاندار صلاحتیں دکھائیں، ذہنی طور پر اسپن پچز کیلئے تیار نہیں تھے جو ہمارے سیریز میں شکست کا سبب بنا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں