آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے لیے ووٹنگ کا آغاز
انتخابات میں کل 38 امیدوار ، سابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پسندیدہ امیدواروں میں سرفہرست
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
ووٹرز کو ووٹنگ لنک اور امیدواروں کے نام بھیج دیئے گئے، ووٹنگ کا پہلا مرحلہ جمعہ 5 نومبر شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ووٹنگ آن لائن ہو گی۔انتخابات میں کل 38 امیدوار حصہ لے رہے ہیں سابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پسندیدہ امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی انتخابی عمل سے باہر ہو چکے ہیں، پہلے 5 امیدوار دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں حصہ لیں گے۔
Load/Hide Comments




