ایئر کوالٹی انڈیکس میں مزید اضافہ، لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر

بھٹہ چوک اے کیو آئی 289، جوہر ٹاؤن267، گڑھی شاہومیں 257 تک ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا

لاہور: (جاگیر نیوز) مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 241 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھرمیں پہلے نمبر پر آگیا۔
سب سے زیادہ گلبرگ مین مارکیٹ کے علاقے میں 312 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں 302، سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں 292 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔بھٹہ چوک کے علاقے میں اے کیو آئی 289، جوہر ٹاؤن میں 267، گڑھی شاہو کے علاقے میں 257 تک ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں