سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے، 103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں
اسلام آباد:(جاگیر نیوز) سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 13 دسمبر 2023ء کو مقدمہ کو جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، 103 سویلینز کے مقدمات زیر التواء کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے۔درخواست میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے، 103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں۔
Load/Hide Comments




