عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے

کراچی: (جاگیر نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی بازار میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی کے ساتھ 2739 ڈالر کا فروخت ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں