قراقرم ہائی وے اپ گریڈیشن، چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ
ے چائینیز فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) حکومت نے قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئے پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، اقتصادی امور ہائی وے اپگریڈیشن کیلئے فنانسنگ پر چائنیز حکام سے بات کر رہے ہیں، ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی فانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔اپ گریڈیشن کیلئے چائینیز فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اپ گریڈیشن پلان میں اعلیٰ معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کے ارد گرد بائی پاسز شامل ہیں۔
ہائی وے کی اپ گریڈیشن مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گی، قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے، چین سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔




