ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی،اے ڈی بی

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے، وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں