ٹیکس آمدن میں کمی کا رجحان برقرار، آئی ایم ایف نے رپورٹ مانگ لی
انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن،ریونیو شارٹ فال ختم اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس تیار
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) ملکی ٹیکس آمدن میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اکتوبر میں بھی 90 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ ہے جس نے آئی ایم ایف کو بھی پریشان کر دیا، عالمی مالیاتی فنڈ نے ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق اکتوبر کیلئے ایف بی آر کا خالص ٹیکس ہدف 980 ارب روپے ہے، پہلی سہ ماہی کا 92 ارب روپے کا شارٹ فال بھی اپنی جگہ موجود ہے، اکتوبر کے 90 ارب روپے سے شارٹ فال کا مجموعی شارٹ فال 180 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ، انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا۔ریونیو شارٹ فال ختم اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا ہےآئی ایم ایف شرائط پر ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ 14 فیصد کی گئی جبکہ 4 فیصد کی مزید سیلز ٹیکس چھوٹ آرڈیننس کے ذریعے ختم کی جائے گی۔




