وفاقی حکومت کا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں ترمیم کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کا ایک ایجنڈا جاری کر دیا۔اراکین قومی اسمبلی کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نام شامل ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بینوویلنٹ فنڈ کے تحت مختلف کورسز کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش ہو گا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو صبح 11 بجے ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں