بجلی کے ہائی وولٹیج تار گر کر کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق

واپڈا حکام کو بارہا شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، احتجاج کے دوران ورثا نے شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی

ٹانک: (جاگیر نیوز) بجلی کے ہائی وولٹیج تار گرنے سے افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔
گرہ مٹھو میں 4 بچے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا،
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کو بارہا شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، احتجاج کے دوران ورثا نے شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں