ملک بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر یکم جمادی الاوّل چار نومبر کو ہوگی،رویت ہلال کمیٹی – فوٹو: فائل

لاہور:(جاگیرنیوز)پاکستان بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
ملک بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446ھ کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا اجلاس اوقاف بلڈنگ لاہور میں منعقد ہوا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر یکم جمادی الاوّل چار نومبر بروز پیر کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں