اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس،نئی باڈی نامزد
منتخب نئے عہدیداران میں ملک شہزاد احمدچیئرمین،عارف شہزاد صدر اور طاہر محمود پاپا سیکرٹری شامل
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کےانتخابات، ملک شہزاد احمد چیئرمین، عارف شہزاد صدر اور طاہر محمود پاپا آئندہ چار سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر نئے عہدیداران کونامزد کیا گیا۔نو منتخب عہدیداروں میں چیئرمین ملک شہزاد احمد، صدر عارف شہزاد، سنیرنائب صدر سارک علی، نائب صدور روح اللّٰہ اور گل جان، جنرل سیکرٹری طاہر محمود پاپا، فنانس سیکرٹری محمد رمضان قصوری، جوانیٹ سیکرٹریز امین آفریدی اور عبد الصمد شامل ہیں جبکہ مجلسِ عاملہ کے اراکین میں شازیہ یاسین، حنا عروج، زبیر ووٹو، زاہد آفریدی اور تنویر احمد شامل ہیں۔
Load/Hide Comments




