سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا، جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار روپے کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ ججز کے بھی ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز بڑھا دیئے، جس کے مطابق ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ہائیکورٹ ججز کا جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کر دیا گیا، قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں