چین امریکہ کے ساتھ مستحکم اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے تیار ہے، ترجمان وزارت تجارت
باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصول کے تحت چین امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے-فائل:فوٹو
بیجنگ : چین امریکہ کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کے لیے رابطے مضبوط کرنے، تعاون بڑھانے اور اختلافات حل کرنے کو تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یانگ چھیان نے یہ بات جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چین پر مسلسل اضافی ٹیکس نا فذ کرنے کے امکانات اور چین کے ہائی ٹیک شعبے پر امریکی پابندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصول کے تحت چین دنیا کے باقی حصے کو مزید فوائد مہیا کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
Load/Hide Comments




