پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات نہیں کیے: زرتاج گل

لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ، فصلوں کو جلانےسے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) رہنما تحریک انصاف زر تاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات نہیں کیے۔اپنے ایک بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے، فصلوں کو جلانےسے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی وجہ سے سانس نہیں آرہا ہے، گلے کی خراش سے انسان بول نہیں سکتا، وزیراعلیٰ 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، یہ رویہ انتہائی تشویشناک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں