قصور: کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواد دو افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شدیددھند کی وجہ سے پیش آیا
قصور: (جاگیرنیوز) دھند کی وجہ سے کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ کھارا چونگی کے قریب پیش آیا جہاں ایک کوچ نے شدید دھندہونے وجہ سے نظرنہ آنےپرموٹرسائیکل کو ٹکرماردی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو حکام کے مطابق بھی حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
Load/Hide Comments




