منی پور فسادات میں تیزی، مودی سرکار خاموش

فسادات کی وجہ سے کوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں سکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی، بھارتی میڈیا

منی پور:(ویب ڈیسک)بی جے پی حکومت کی بے حسی کے باعث منی پور میں نسلی فسادات عروج پر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں آتش زنی اور کرفیو سے بدامنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، میتی قبیلے کے زیر تسلط بشنو پور ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے مزدوروں پر حملہ کیا۔فسادات کی وجہ سے کوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں سکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ تشدد کی اس لہر سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔یورپی پارلیمان میں منی پور فسادات پر اجلاس کے باوجود بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں