جی ایچ کیو حملہ کیس: زرتاج گل سمیت47 پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

47 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے

راولپنڈی:(دنیا نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، راجہ بشارت، بلال اعجاز احمد چٹھہ سمیت 47 ملزمان شامل ہیں، وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ملزمان گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں