جی ایچ کیو حملہ کیس: 25 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سی پی او راولپنڈی نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

راولپنڈی: (جاگیر نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزموں کو گرفتار کر کے 10 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے، سی پی او راولپنڈی نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈا پور، میجر (ر) طاہر صادق، شبلی فراز، زین قریشی، کنول شوزب، عظیم اللہ خانشامل ہیں۔شہریار آفریدی، زوہیب آفریدی، عمر تنویر بٹ اور دیگر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں