وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نوازشریف پرانے ساتھیوں کو وزیر بنانے کے خواہاں

کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے،لیگی قیادت کی دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت جاری

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہیں، صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل ،حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی وزیر بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے.دوسری جانب لیگی قیادت کی دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں