اسلام آباد میں فن کی نمائش سے پاکستان۔ چین ثقافتی رشتہ مضبوط
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فن کے دلدادہ افراد نے موسم بہار کے خوشگوار روشن دن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی فنکار کے کام پر مشتمل نمائش میں شرکت کی۔
روح کے آئینے‘‘ کے نام سے ہونے والی نمائش کا اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے کیا۔ اس میں چینی آئل پینٹر اور فن کے معلم ژاؤ ینگ منگ سے متاثر معروف پاکستانی فنکاروں کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر نمائش کی منتظم اور معروف پاکستانی فنکارہ راحت نوید مسعود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط کثیر جہتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو معیشت،تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع شعبوں پر مشتمل ہیں۔راحت نوید مسعود نے شِنہوا کو بتایا کہ فن اور ثقافت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضرین کی گہری دلچسپی پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔راحت نوید مسعود نے کہا کہ فن عالمی زبان ہے جو سرحدوں اور ثقافتوں سے بالا تر ہو کر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس طرح کی نمائشوں اور تبادلوں کو مزید بڑھایا جانا چاہئے تاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔چائنہ پاکستان ایجوکیشنل کلچرل ایکسچینجنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر یانگ شیاؤ ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین میں متنوع ثقافتیں اور فن اور ادب کی بھرپور روایات موجود ہیں۔ یہ چینی اور پاکستانی فنکاروں اور فن کے طلبہ کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔یانگ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان رابطےکے پل قائم کرنے اور ہم آہنگی گہری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس طرح کی نمائشیں پاکستانی عوام کو چینی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور چینی عوام کو پاکستانی ثقافت قریب سے دیکھنے میں معاون ہیں جس سے دونوں عوام کے درمیان دوستی مزید مضبوط اور پائیدار ہوتی ہے۔
___
چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کے امکانات پر اعتماد ہے، وانگ یی
ٹوکیو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر اعتماد رکھتے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ٹوکیو میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات میں شرکت کے دوران کہی۔وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون جلد شروع ہوا، اس نے بہت سے نتائج حاصل کئے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، علاقائی امن و استحکام کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا تعاون مزید مضبوط ہوگا اور خطے کے ممالک مختلف بیرونی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوں گے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے بارے میں درست نکتہ نظر قائم کرنے، کثیرجہتی کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی نظام میں اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کا تحفظ کرنے، تعاون کو مسلسل فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
__
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی نمیبیا کی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت
ونڈھوک(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی پھینگ چھنگ ہوا نے نمیبیا کے دارالحکومت ونڈھوک میں نمیبیا کی صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھینگ چھنگ ہوا نے صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران پھینگ نے نندی۔ ندیتوا کی حلف برداری اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے پھینگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نمیبیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔نمیبیا کی صدر نیتمبو نندی۔ ندیتوا نے اپنی حلف برداری میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور پھینگ سے کہا کہ وہ چینی صدر کو دلی مبارکباد پیش کریں۔ انہوں نے نمیبیا۔ چین تعلقات کی تعریف کی اور نمیبیا کی دیرینہ حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے کی امید کا اظہار کیا۔
___
چین میں وی آر فلموں کی باقاعدہ ترقی کے فروغ کے لئے سرکلر کا اجرا
بیجنگ(شِنہوا) چین کی فلم انتظامیہ(سی ایف اے) نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کا مقصد ورچوئل ریئلٹی ٹیکنالوجی(وی آر) پر چلنے والی فلموں کے لئے ضوابط کا ماحول بہتر بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق “وی آر فلمیں” سینما کی ایسی تخلیقات کو کہا جاتا ہے جو وی آر ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں، جنہیں سر پر پہنے جانے والے ڈسپلے آلات یا دیگر وی آر ٹرمینلز کے ذریعے دیکھا جاتا ہے اور یہ سینما گھروں جیسے مستقل سکریننگ مقامات میں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔مراسلے میں سی ایف اے کے ذریعے وی آر فلموں کی تیاری کے اندراج اور جائزے کے عمل کے ساتھ ساتھ اہل وی آر فلموں کی سکریننگ کی منظوری کے لئے متعلقہ طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔اس میں متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کے بعد وی آر فلموں کی نمائش کے لئے متعلقہ حفاظتی معیارات پر پورا اترنے والے سینما یا دیگر مستقل عمارتوں کے استعمال کی حمایت کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔مراسلے میں متعلقہ فلمی اداروں اور سماجی اداروں کو وی آر فلموں سے متعلق ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ وی آر فلموں کی تخلیق، تیاری، تقسیم اور سکریننگ میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
__
شین ژو-19 کے خلانوردوں کی بغیر گاڑی کی تیسری سرگرمیاں مکمل
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں موجود خلائی مرکز میں شین ژو-19 کے عملے کے ارکان نے اپنے مشن کے تیسرے سلسلے کی بغیر گاڑی کی سرگرمیاں (ای وی ایز) جمعہ کی رات 8 بج کر 50 منٹ(بیجنگ وقت) پر مکمل کرلیں۔چین کے انسان بردار خلائی ادارے(سی ایم ایس اے) نے بتایا کہ خلانوردوں کائی شو ژے، سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے نے خلائی ملبے کی حفاظت کے آلات کی تنصیب اور بغیر گاڑی کی معاون سہولتوں کے ساتھ ساتھ بغیر گاڑی کے خلائی آلات کے معائنے سمیت کئی افعال مکمل کرنے کے لئے 7 گھنٹے کام کیا۔عملے کے 2 ارکان کائی اور سونگ بحفاظت وین تیان لیب پہنچ گئے ہیں جنہیں فضائی چہل قدمی کے فرائض سونپے گئے تھے۔ سی ایم ایس اے کے مطابق کائی نے اب تک بغیر گاڑی کے 5 مشن مکمل کئے ہیں جو اب تک کسی بھی چینی خلانورد کے انجام دئیے گئے مشنز سے زیادہ ہیں۔شین ژو-19 کا عملہ تقریباً 5 ماہ سے خلا میں ہے اور مختلف سائنسی تجربات اور ٹیسٹ بخوبی جاری ہیں۔ عملے نے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد زمین پر واپس آنا ہے۔




