وفاقی اور صوبائی محتسب مل کر عوامی مسائل حل کریں گے،علی احمد لہڑی
صوبائی محتسب نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے
کوئٹہ(جاگیر نیوز)صوبائی محتسب جناب علی احمد لہڑی نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا جہاں ریجنل ہیڈ جناب غلام سرور بروہی نے مختلف شعبوں میں ہونے والے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی محتسب جناب علی احمد لہڑی نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔صوبائی محتسب کے ساتھ میٹنگ میں ریجنل ہیڈ جناب غلام سرور بروہی ،کنسلٹنٹ آئی آر ڈی جناب انجینیئر الطاف ،امپلیمنٹیشن آفیسر جناب احمد وقاص کاشی ایسوسی ایٹ لائی زون آفیسر محترمہ نیہا امین ، ڈائریکٹر صوبائی محتسب جناب سعید شاہوانی ،سینیئر انویسٹیگیشن آفیسر وفاقی محتسب سبی امیر محمد رند ، جناب کاشف بلوچ کنسلٹنٹ آئی آر ڈی خضدار نے شرکت کی۔ ریجنل ہیڈ جناب غلام سرور بروہی نے صوبائی محتسب کا وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آنے والے وقتوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔




