صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالراور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو گئی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روزسونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالراور مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو گئی. جس کے بعد فی تولہ 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کا ہو گیا۔جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرکم ہو کر 4 ہزار 972 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں