ٹرمپ نے ایران معاہدے کا خفیہ مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی میڈیا

چین نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی جائے تاکہ اسے عالمی قانونی حیثیت حاصل ہوسکے

اسلام آباد:(جاگیر ڈیسک)ٹرمپ نے ایران معاہدے کا خفیہ مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی میڈیا.
چین نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی جائے تاکہ اسے عالمی قانونی حیثیت حاصل ہوسکے.ایران امن معاہدے کے مسودے میں 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی تجویز بھی شامل .امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امن معاہدے کے مسودے میں 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز کی تجویز بھی شامل ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے ابتدائی طور پر اسے جنگی نقصانات کے ازالے کے طور پر پیش کیا تھا۔تاہم امریکی فریق اس منصوبے کو “بین الاقوامی سرمایہ کاری فنڈ” کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ اس تجویز کا مقصد “ہرجانے” کی اصطلاح سے گریز کرنا ہے۔اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے تہران میں رئیل اسٹیٹ منصوبوں اور سرمایہ کاری فنڈ کی تجویز دی۔علاوہ ازیں ایران نے جنگی نقصانات کا تخمینہ 300 ارب سے ایک کھرب ڈالر تک لگایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں