وسیم اکرم نے پنجابی میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس نئے انداز کو پسند کیا گیا
سپورٹس ڈیسک
وینکوور:(جاگیرنیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کینیڈا سپر 60 کے فائنل کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا۔
وینکوور میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر وسیم اکرم نے پریزینٹر اور کمنٹیٹر پرویز سندھو کے ساتھ کے کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔اس دوران سوئنگ کے سلطان نے اپنی پنجابی زبان میں کمنٹری کی صلاحیتیں آزمائیں اور میچ کے دلچسپ لمحات کو منفرد انداز میں بیان کیا۔وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس نئے انداز کو پسند کیا گیا۔کرکٹ کے میدان میں اپنی باؤلنگ اور کمنٹری کے لیے مشہور وسیم اکرم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ زبان اور اندازِ بیان میں بھی خوب مہارت رکھتے ہیں۔




