وزیر ہاؤسنگ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا دورہ، آئندہ سال تک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل متوقع
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 520 گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں،صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین
چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تحفہ ہے، ڈھائی لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کے متعدد علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ
راولپنڈی:(جاگیرنیوز)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نےراولپنڈی میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا معائنہ کیا، 2 لاکھ 17 ہزار 520 گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے شہری اپنے گھروں کے مالک بن رہے ہیں اور اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام عوام کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 520 گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا بھی دورہ کیا اور فلٹریشن پلانٹ کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تحفہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کے متعدد علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ چہان ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اگلے سال مکمل ہو جائے گا، جس سے ڈھائی لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔




