اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری

مجموعی ووٹوں کے تقریباً 57 فیصد کی گنتی مکمل ،ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد کو 56 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری حاصل ہے،اسرائیلی میڈیا

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت اتحاد سے الگ 28 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ اپوزیشن کی جماعت یاشر اکیلے 21 نشستوں پر برتری رکھتی ہے۔ اسرائیلی عرب جماعتیں بھی اب تک 15 نشستوں پر آگے ہیں

ویب ڈیسک

تل ابیب: (جاگیرنیوز) اسرائیل میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم وہ حکومت بنانے کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 27 لاکھ سے زائد ووٹوں، یعنی مجموعی ووٹوں کے تقریباً 57 فیصد کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد کو 56 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت اتحاد سے الگ 28 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ اپوزیشن کی جماعت یاشر اکیلے 21 نشستوں پر برتری رکھتی ہے۔ اسرائیلی عرب جماعتیں بھی اب تک 15 نشستوں پر آگے ہیں۔اسرائیلی پارلیمان، کنیسٹ میں حکومت بنانے کے لیے 120 میں سے کم از کم 61 نشستیں درکار ہیں، تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد اور آئزن کوٹ اتحاد دونوں ہی مطلوبہ اکثریت سے پیچھے ہیں۔واضح رہے کہ یہ نتائج ووٹوں کی جاری گنتی پر مبنی ہیں اور حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد نشستوں کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں