اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ، دسمبر کے لیے قیمت 3ہزار 7 روپے مقرر -فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمت 3 روپے 82 پیسے فی کلو بڑھا دی
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر،ا وگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً چار روپے کا اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمت 3 روپے 82 پیسے فی کلو بڑھا دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں