میلبرن ٹیسٹ، پاکستانی بالرز نے52 اضافی رنز دینےکا ناپسندیدہ ریکارڈ بنالیا،
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے ایکسٹراز کی صورت میں پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے-
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران باؤلرز نے 7 وکٹیں لیں۔میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان 360 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
Load/Hide Comments




