پنجابی ریپ سنگر والے سندھو کے ویڈیو گانے پر عمران اشرف کی اداکاری

پنجابی ریپ سنگر والے سندھو کے ویڈیو گانے پر عمران اشرف کی اداکاری ،گانے کی ویڈیو میں عمران اشرف نے اپنی وفا کا یقین دلانے کی کوشش کی ، پنجابی گانے تو بے وفا کی ویڈیو کہانی ، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز عمران اشرف نے ہی ترتیب دیئے۔
پاکستان کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف جنہیں ان کی پختہ اداکاری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ عمران اشرف نے حال ہی میں نوجوان گلوکار والے سندھو کے گانے کی ویڈیو میں فیچر کیا ہے ۔ تو بے وفا گانے کی ویڈیو میں عمران اشرف کے علاوہ پاکستانی اداکار علی عباس بھی نظر آرہے ہیں جوکہ ایک ولن کے کردار کو نبھا رہے ہیں۔
تو بے وفا ایک ٹریجک لو اسٹوری سانگ ہے ۔ گانے کی کہانی ، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز خود عمران اشرف نے ترتیب د یئے۔ اس گانے کی کہانی ایک ایسے معصوم لڑکے کی ہے جو کینیڈا میں مقیم ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ تاہم لڑکی اس سے بے وفائی کرتی ہے ۔اس گانے کی ویڈیو کو عمران اشرف نے جب پوسٹ کیا تو ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے بھی تعریفی کومنٹ لکھا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں