آسٹریلین اوپن، جسیکا اور باربورا کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

سڈنی : امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولااور جمہوریہ چیک کی کھلاڑی باربورا کریجیکووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں جسیکا پیگولا نے مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک اور باربورا کریجیکووا نے انہیلینا سرہیوینا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ میں جسیکا پیگولا نے یوکرین کی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6سے زیر کیا۔
دوسرے میچ میں باربورا کریجیکووا نے یوکرین کی کھلاڑی انہیلینا کو2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں