میراں کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے، فلم میکرثاقب ملک

میراں کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا، ثاقب ملک-فوٹو:فائل

کراچی: مشہور فلم میکر ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ اداکارہ میراں کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے۔
اداکارہ میراں‌ کی 2019ء کی ہٹ پاکستانی فلم ‘ باجی ‘ کے ڈائریکٹر اور فلم میکر ثاقب ملک نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ’باجی‘ میں اداکارہ میرا ں‌کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ لوگوں نے بہت سی افواہیں پھیلائیں، میرا ں‌کے بارے میں بہت سی باتیں کی گئیں لیکن فلم بنی بھی اور کامیاب بھی ہوئی۔ثاقب ملک نے اداکارہ میرا ں‌کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میراں اپنے چہرے کے ذریعے عمدگی سے جذبات کا اظہار کرنا جانتی ہیں۔ ان کا چہرہ ایک ہزار کہانیاں سناتا ہے۔ جب کیمرے میں میرا ں بہت شاندار ہوتی ہیں تاہم بہت سے لوگ ان کے بارے میں باتیں کرنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔میراں کی کمزوریوں سے متعلق فلم میکر کا کہنا تھا کہ میرا ں بہت جلدی لوگوں کی باتوں میں آجاتی ہیں اور وہ توہم پرست بھی ہیں۔ اس کے باوجود میرا ں بہت محنتی ہیں اور اپنے کام سے لگاؤ رکھتی ہیں۔ میں دوبارہ بھی میرا ں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں