بھارت سے کرکٹ معاملات پر حکومت واضح موقف اپنائے،سابق چیئرمین پی سی بی

(ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء نے بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ معاملات پر حکومت کو واضح موقف اپنانے کا مشورہ دے دیا۔
نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاء نے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ہاتھ میں نہیں، یہ فیصلہ ان کی حکومت کا ہے، وہ بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان جاکر کھیلا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے توقیر ضیاء کا موقف تھا کہ ہندوستان میں وہ جوکچھ مسلمانوں کے ساتھ کررہے ہیں، دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت کی ٹیم اس وقت پاکستان کے مقابلے میں اچھی ہے انہیں ہار کا ڈر نہیں البتہ حکومت کی ضد ہے کہ پاکستان نہیں جانا، اس لیے اب ہماری حکومت کو بھی اس حوالے سے ضرور کوئی موقف اپنا لینا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں