زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
نیروبی:زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔
کینیا کے شہر نیروبی کے روارکا اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کوالیفائرز میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف 344 رنز بنا ڈالے۔زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس سے قبل ٹی 20 انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا، نیپال نے 2023ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں منگولیا کیخلاف 314 رنز بنا کر کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
Load/Hide Comments