26نومبر احتجاج: گرفتاریوں کے معاملے پر 164 پی ٹی آئی کارکنان کی روبکاریں جاری

اڈیالہ جیل میں گرفتار کارکنان کی آج ہی رہائی کا امکان اٹک اور جہلم میں قید کارکنان 1 سے 2 روز میں رہا ہوں گے

اسلام آباد:(جاگیرنیور)انسداد دہشت گردی نے پی ٹی آئی کے26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتاری کے معاملے پر 164 پی ٹی آئی کارکنان کی روبکاریں جاری کردیں۔
139 کارکنان کے خلاف دہشت گرد کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے 25 کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، پی ٹی آئی کے 120 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جانب سے منظور کی گئی تھی۔اڈیالہ جیل میں گرفتار کارکنان کی آج ہی رہائی کا امکان اٹک اور جہلم جیل میں قید کارکنان 1 سے 2 روز میں رہا ہوں گے، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مختلف تھانوں میں 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں